پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع ملتان میں انتظامات کا آغاز کردیا گیا

2

ملتان، 12 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان عمر جہانگیر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب  اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع ملتان میں انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ضلع میں ڈپٹی کمشنر کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ضلعی حکام کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔

ان  خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان عمر جہانگیر  نے  بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اپنے ماتحت ریٹرننگ افسیرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ضلع میں پنجاب اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔حلقہ پی پی 211 کے امیدوار ڈائریکٹر کالجز فرید شریف کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے جبکہ پی پی 212  کے امیدوار ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کر سکیں گے،پی پی 213 میں چیف آفیسر میٹوپولیٹن کارپوریشن چودھری فرمائش کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کر سکیں گے جبک پی پی 214 میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حسنین بنگش سے کاغدات نامزدگی حاصل ہونگے اسی طرح پی پی 215 میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب ڈوگر، پی پی 216 میں ایڈیشنل سیکرٹری اخلاق احمد سے کاغدات نامزدگی حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہپی پی 217 میں اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق، پی پی 218 میں اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل ہونگے جبکہ پی پی 219 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابدہ فرید، پی پی 220 میں  سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ مسعود احمد کے دفتر سے کاغدات نامزدگی ملیں گے۔پی پی 221 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمان افضل، پی پی 222 میں  اسسٹنٹ کمشنر راحیل بیگ کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پی پی 223 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرفراز احمد ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے کاغذات نامزدگی ملیں گے۔کاغذات نامزدگی 12 مارچ سے 14 مارچ تک جمع کرواے جاسکیں گے۔انہوں  نے کہا کہ امیداروں کو دفاتر میں کاغذات نامزدگی دینے کا میکزیزم بہتر کیا جائے گا کیونکہ  الیکشن شفاف اور غیر جانبداری سے کرانا ہماری اولین ذمہ داری ہے،ضابطہ اخلاق اور  الیکشن کے شفاف انعقاد کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔