ملتان، 17 مارچ(اے پی پی ):پی ایچ اے کے زیر انتظام جشن بہاراں فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے افتتاح کیا۔جشن بہاراں کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی نمائش میں 25ہزار گملے،فوڈ سٹالز،بچوں کی گیمز،پتلی تماشہ،قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کہا کہ پھولوں کی نمائش سے شہریوں کو صحت افزاء تفریح میسر آئے گی۔تینوں دن شہریوں کے لیئے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکریریٹ خطے میں منصوبوں کا جال بچھانے کے لیئے کوشاں ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے کوشاں ہیں۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جشن بہاراں کا اہتمام کیا جارہا ہے جو خوش آئند ہے۔پھولوں کے سٹالز کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں سے شہریوں کو بھرپور تفریح ملے گی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ واسا،پی ایچ اے،محکمہ ایم ڈی اے اور دیگر محکموں نے پھولوں کے سٹالز لگائیں ہیں تمام اداروں کی مشترکہ کاوش قابل ستائش ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ شہریوں کے لیئے پتلی تماشہ،قوالی نائٹ،میجک شو،میوزیکل نائٹ اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔نمائش میں 25ہزار گملے سجائے گئے ہیں۔پٹونیا،فکس پتی اور میری گولڈ کی درجنوں اقسام اور رنگ شامل ہیں نمائش کے لیئے سجایا گیا ہے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ایسی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا رہے گا۔پی ایچ اے ملتان کے تمام عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں مالیوں کی شب و روز محنت اس میں شامل ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے سٹالز کا معائنہ کیا تقریب کے آخر میں آفیسران میں اعزازی شیلڈ ز تقسیم کی گئی۔