نوشہرہ ورکاں،20 مارچ(اے پی پی):پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پی پی 55 میں امیدواروں کی حیثیت سے دی گئی 21 درخواستوں میں سے 10امیدواروں کے کاغذات نامزدگی دوران سکروٹنی درست قرار پائے ہیں۔
پی پی 55 گوجرانوالہ میں انتخابی شیڈول کے مطابق مرحلہ وار سکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے اور 22 مارچ تک سکروٹنی کا عمل مکمل ہو گا۔ ریٹرننگ آفیسر پی پی 55 گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں رانا عنصر جمیل کا کہنا ہے 30اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری احکامات پر عمل ہو گا،جن دس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ان میں رفاقت حسین گجر،عبد الغفور گجر،عمیر پرویز ورک ،عمر جاوید ورک،رانا شبیر حیدر،رانا اظہر جہانگیر،عثمان منور سیکھو،سید اعجاز شاہ،محمد علی ڈار ،محمد کامران اولکھ کے کاغذات شامل ہیں۔