نارووال،21مارچ(اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع نارووال کے ہسپتالوں میں بھی “ہفتہ صحت “کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف نے اس حوالے سےڈی ایچ کیوہسپتال میں لگائے جانے والے تین روزہ ہیلتھ کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ ہیلتھ کیمپ میں تمام کاﺅنٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں پر آئے ہوئے مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدرنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ20تا 22مارچ تک جاری رہنے والے ہفتہ صحت کے تحت ہسپتالوں میں میڈکل کیمپ لگائے گئے ہیں،جہاں پر چھوٹے بچوں ،بڑوں اور خواتین کا مفت طبی معائنہ اور بنیادی تشخیصی ٹیسٹ ہیپاٹائٹس،ایڈز، شوگراورملیریا کی تشخیص مفت کی جائے گی،اس کے علاوہ مفت حفاظتی ٹیکوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے اس موقع پرعوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ہی اپنا طبی معائنہ کروائیں اور اپنی صحت کے بارے میں جانیں۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدرڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ٹی ایچ کیوکے علاوہ تمام آر،ایچ سیزاور بنیادی مراکزصحت میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں اوراب تک سیکنڑوں کی تعدادمیں لوگ ہیلتھ کیمپ سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔