بلوچستان میں ٹیلی ہیلتھ سسٹم کے اجرا سے صحت کے نظام میں بہتری آئی ہے؛ ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی

4

ہرنائی،21 مارچ (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے کہا ہے   کہ  ٹیلی ہیلتھ سنٹر سے ڈاکٹر اور مریض کے فاصلے ختم ہو گئے ہیں ، بلوچستان میں ٹیلی ہیلتھ سسٹم کے اجرا سے دور دراز کے علاقوں میں صحت کے نظام میں بہتری آئی ہے۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے  ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر پی پی ایچ آئی عبدالقاہر کے ہمراہ ٹیلی ہیلتھ سنٹر بی ایچ یو غڑمی کا دورہ کیا  ۔انہوں نے ٹیلی ہیلتھ سنٹر میں آن لائن گانیاکالوجسٹ سے بھی بات چیت کی۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت ،محکمہ صحت پی پی ایچ آئی ملکر عوام کو علاج معالجہ کی بہترین اور جدید طبی سہولیات انکی دہلیز پر فراہمی کےلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں انہوں نے ٹیلی ہیلتھ سنٹر سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔