رینالہ خورد،24مارچ(اے پی پی):رینالہ خورداورنواحی علاقوں چوچک بامہ بالا اخترآباداورشیرگڑھ میں گزشتہ شب سحری کے اوقات سےشروع ہونے والا بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ نواحی گاؤں چک نمبر چار ون اے ایل میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں اپنے بیٹے کے ہمراہ کام کرنے والا زمیندارنذیداحمدبجلی گرنے سے جھلس کرجانبحق ہوگیا ہے تاہم اسکا بیٹا محفوظ رہا۔