نوشہرو فیروز؛ ڈپٹی کمشنر  کا شاہی بازار مورو کا دورہ، ضروری اشیاء کی قیمتیں چیک کیں

16

نوشہرو فیروز،31 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے آج اسسٹنٹ کمشنر مورو حسان ظفر اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے ہمراہ شاہی بازار مورو کا دورہ کیا اور ضروری اشیاء کی قیمتیں چیک کیں۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ قیمتوں پر اشیاء فروخت کریں ورنہ انکے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

اس موقع پر ریٹ لسٹ کے مطابق چیزیں فروخت نہ کرنے والے اور ریٹ لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔