اوکاڑہ،09اپریل (اے پی پی): عثمان بلاک نزد فالکن سکول کے قریب واقع کریانہ شاپ میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور موٹر بائیک سروس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے دوکان کا دروازہ کھول کر آگ پر قابو پانے کےلئے فائر فائٹنگ کی اور آگ پر قابو پالیا۔مالکان اور مقامی افراد کے مطابق بند کریانہ شاپ میں نامعلوم وجہ سے آگ لگی۔