اوکاڑہ؛  مسیحی برادری  نے ایسٹر کا تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا

4

اوکاڑہ،09اپریل (اے ہی پی): ملک بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ  میں بھی مسیحی برادری نے آج ایسٹرکا تہوار روایتی عبادت اجتماعات کی شکل میں گرجا گھروں میں منایا۔ مسیحی برادری نے اپنی مذہبی رسومات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا، ملکی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

 ایسٹر کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے ایس او پیز کے مطابق گرجاگھروں کی سیکورٹی،صفائی ستھرائی،بجلی کی مسلسل فراہمی اور پارکنگ کے انتظامات سمیت دیگر ممکنہ سہولتوں کو یقینی بنایا جبکہ ریسکیو 1122نے بھی ایسٹر کے اجتماعات میں احسن طریقے سے ایمرجنسی پروٹوکول کوریج فراہم کی جس پر مسیحی برادری نے ڈسٹرکٹ انتطامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر صحافی برادری نے بھی اپنے مسیحی بھائیوں کو ایسٹرکی مبارک باد دی۔