یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں ڈویژن میں مثالی انتظامات کئے گئے ہیں؛کمشنر ملتان

12

 

ملتان، 11 اپریل (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے روٹس کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا۔ یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں ڈویژن میں مثالی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس روٹس پر مرمت مکمل، گٹروں کے ڈھکن لگانے کے احکامات دیے گئے ہیں ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو جلوس روٹس کی خصوصی صفائ کے احکامات دیے گئے ہیں۔کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ لائسنسداروں کی شکایات کے ازالے کیا جائے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر بھی ہمراہ تھیں۔