مظفرگڑھ ؛عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے،مہر محمد حیات لک

5

مظفرگڑھ، 13 اپریل (اے پی پی):سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب مہر محمد حیات لک نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نےمریضوں سے ادویات اور دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے سیکریٹری نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ۔

 اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الحسن نے ہسپتال کے مختلف امور بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں آکسیجن پیدا کرنے کے پلانٹ کی تنصیب کے منصوبہ   میڈیکل وارڈ، تھیلسیمیا سنٹر سمیت مختلف وارڈز کی بحالی اور تزین وآرائش پر بھی کام جاری ہے۔