پاکستان پوسٹ نے مواصلاتی انقلاب سے متاثرہ عید کارڈ کے سنہری روایت کے احیاء کیلئے جی پی اوز میں فری عید کارڈ کاؤنٹرز قائم کردیئے

35

ملتان 13، اپریل (اے پی پی ):پاکستان پوسٹ نے مواصلاتی انقلاب سے متاثرہ عید کارڈ کے سنہری روایت کے احیاء کیلئے جی پی اوز میں فری عید کارڈ کاؤنٹرز قائم کردیئے اس سلسلے میں جی پی او ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان ذوالفقار حسنین نے کہا کہ   انٹرنیٹ کی ایجاد نے عید کارڈز بھیجنے کی روایت کو دھندلا دیا ۔پاکستان پوسٹ قدیم روایات کا امین ہے اس لیے اس قدیم روایت کو  زندہ کرنے کے لیے مفت عید کارڈز کا اجراءکر رہے ہیں پاکستان پوسٹ کے کاؤنٹرز پر آنےو الے کسٹمرز اپنے پیاروں کو بھیجے جانے والے پارسلز ، تحائف کے ساتھ عید کارڈز ارسال کر سکتے ہیں تقریب میں    جی پی او ملتان کی خاتون سربراہ فائزہ خالد راؤ ، عائشہ نیئرڈائریکٹر پوسٹل ٹریننگ کالج اسلام آباد، احمد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) سٹاف کالج اسلام آباد نے بھی اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر پاکستان پوسٹ کی طرف سے جاری کیے گئے یادگاری پوسٹل کارڈ کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا نمائش میں شریک  ماہر تعلیم  پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان سجاد جہانیہ کا کہنا تھا کہ  عید کے پر مسرت موقع پر عید کارڈز میں اپنوں کی محبت اور خلوص کا ارسال کرنا خوبصورت روایت تھی بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار عید کارڈز کے اجراءسے وابستہ تھا ماہ رمضان کے آغاز سے شہر ی اپنے پیاروں ، عزیز و اقارب و دوست احباب کو عید کارڈز بھیجنے کا اہتمام کرتے تھے یہ خوبصورت روایت نہ صرف عید کی تیاریوں کا حصہ ہوتی تھی بلکہ عید کی آمد کا ایک لازمی جزو تصور کی جاتی تھی جو کہ اب یادوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے انہوں نے پاکستان پوسٹ کی طرف سے مفت عید کارڈ کاؤنٹرز کے قیام کو عید کارڈ بھیجنے کی روایت کے احیاء کیلئے قابل تقلید مثال قرار دیا پاکستان پوسٹ ملتان کے آفیسران و اہلکاران عبدالروف خان، شاہد یوسف، محمد جہانزیب، نوید چوہدری، محمد طاہر، ضیاءصدیق، فرخ فرید، محمد مظہر، محمد ریاض، طیب احسان، علی ذاکر زیدی، فیاض الدین نے کہا کہ آج کے جدید دور میں مبارکباد دینے کے لیے بہت سے جدید ذرائع میسر ہیں لیکن ماضی میں عید کارڈز کے ذریعے اپنے پیاروں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی جو خوشی ہوا کرتی تھی آج کے اس پر فتن دور میں اس کا کوئی نعمل البدل نہیں ہے اپنے پیاروں سے اپنے مثبت جذبات کا ا ظہار کرنا ،عید کے موقع پر خوبصورت کارڈ کا انتخاب ، ان کو لکھنے اور وصول کرنے کا جو لطف ماضی میں لیا جا تا رہا ہے وہ آج کی برق رفتار ٹیکنالوجی کے دور میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کیے گئے یہ عید کارڈز پاکستان پوسٹ کے کاونٹرز مفت دستیاب ہیں جن کو رجسٹری کی قیمت ادا کرکے اپنے پیاروں کو ارسال کیا جا سکتا ہے اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب ذوالفقار حسنین و دیگر مہمانوں نے اپنے عزیز و اقارب کو عید کارڈز ارسال کیے۔