اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس کی میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔











