اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023ء کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023 ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیرغور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کی بعد سپیکر قومی اسمبلی نے بل کی تمام شقوں کی ایوان سے منظوری حاصل کی جس کے بعد وزیرقانون اعظم نذر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔











