لاہور۔15اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تین رکنی وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عدالتی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سراج الحق اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔ قائدین نے اجتماعی دانش سے مسائل کے حل پر اصولی اتفاق کیا۔











