ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ ملاوٹی و جعلی مصالحہ جات پیک کرنے والے یونٹ پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

19

ٹوبہ ٹیک سنگھ ، 16 اپریل(اے پی پی): ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے گوجرہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی و جعلی مصالحہ جات پیک کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا، جس دوران ملزم کو دوسرے برانڈز کی پیکیجنگ میں مصالحہ جات پیک کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے دوران بھی مصالحہ جات غیر معیاری ثابت ہوئے اور مزید جانچ کے لیے نمونے لیب روانہ کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران 893 کلوگرام سرخ مرچ پاؤڈر اور ہلدی ضبط کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مصالحہ جات پیک کرنے والی مشینری و دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔