ملتان، 19 اپریل (اے پی پی): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیطرف سے موٹروےM.5 پرمسافروں کیلئےافطاری کا اہتمام کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کے ویژن کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون چوہدری محمدسلیم اور سیکٹرکمانڈرغلام قادر سندھو کی ہدایت پر موٹروے ایم فائیو بیٹ نمبر27 میں ڈی ایس پی حامد خاں ،انسپکٹر گلزار احمد،انسپکٹر عدنان اور ایف جی آرایف کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری، شہزادعطاری سے مل کر ٹال پلازہ جات پر مسافروں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افطاری کا مقصد مسافروں میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں باہمی بھائی چارے اور سافٹ پالیسنگ کے امیج کو برقرار رکھناہے ۔
ڈی ایس پی حامد خاں نے کہا کہ عیدالفطر کی وجہ سے پردیسی گھروں کو لوٹ رہے ہیں انہیں بہترین سفری سہولیات پہنچائی جائیں گی مسافر قومی شاہراہ پر کسی بھی مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں یا سمارٹ فون ایپلیکیشن ہمسفر ایپ کا وزٹ کریں مسافروں کی جان و مال کی حفاظت موٹر وے پولیس کا اولین فریضہ ہے ۔