ایس او ایس ویلج بے سہارا بچوں کے لئے مثالی پناہ گاہ اوردرسگاہ ہے؛کمشنر ملتان

20

ملتان،19اپریل  (اے پی پی):کمشنر انجینئرعامر خٹک نے کہاہے کہ والدین کے سہارے سے محروم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں، ایس او ایس ویلج بے سہارا بچوں کے لئے مثالی پناہ گاہ اوردرسگاہ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایس اوایس ویلج کادورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرآرپی اوسہیل چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

 کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے بلاک کا دورہ کیا۔انہوں نے ایس او ایس ویلج کے باہر سڑک کی تعمیر بارے رپورٹ طلب کرلی۔

کمشنر عامر خٹک نے کہاکہ ایس او ایس ویلج آکر دلی سکون ملتا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ بچے ایس او ایس ویلج میں اچھے ماحول میں رہ رہے ہیں۔

آرپی اوسہیل چوہدری نے کہاکہ بے آسرا بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت سے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی سمت دکھائی جاسکتی ہے ،ایس او ایس ویلج کے بچے ہمارا فخر ہیں۔

اس موقع پرایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ مسز شہناز فرید، ڈائیریکٹر کامران یوسف بھی موجودتھے۔