ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام کی طرف سے سکیل 1 تا 4 ملازمین کیلئے خصوصی طور پر افطار پارٹی

52

 

ملتان، 19 اپریل (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام کی طرف سے سکیل 1 تا 4 ملازمین کیلئے خصوصی طور پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں آفیسران نے بھی شرکت کی۔افطار پارٹی کا پروگرام ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں کیا گیا جس میں ملازمین اور آفیسران کے علاوہ معزز شہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئ۔افطار پارٹی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور نعت خوانی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ آخر میں ادارہ ترقیات کی خوشحالی و سلامتی کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کاشف جلیل،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن شاکر عباس بزدار و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔