پنڈی بھٹیاں،21اپریل(اے پی پی):دفتر لینڈ ریکارڈ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس پر ریسکیوٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر قابو پا لیا ہے۔
دفتر میں متعدد کمپیوٹرز جل کر راکھ ہو گئے ہیں جس سے زمینوں کا ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق آگ لگنے سے لینڈ ریکارڈ کی بلڈنگ کا کچھ حصہ بھی متاثر ہو گیا ہے ۔