جوھراباد،۲۰ اپریل(اے پی پی ):ڈی ایس پی پنجاب ہائی ویز پیٹرولنگ خوشاب رانا غلام مجتبےٰ نے پیڑو لنگ پوسٹس گروٹ چوکخالق اباد جابہ منگوال پیل،منگوال، اور دریائے جہلم پل خوشاب کا دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پیڑولنگ پوسٹوں پر تعینات اہل کا روں کی کارکردگی اور انتظامات چیک کئے۔اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کوہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹیاں عید کی چھٹیوں کے دوران خوش اسلوبی سے انجام دیں اور کسی قسم کی غفلت کاکامظاہرہ نہ کر یں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا محکمہ عوام کی خدمت کیلئے قائم کیا گیا ہے۔لہذا دوران گشت وہ کسی بھی مصیبت میں مبتلہ فرد کی مددکریں اور اخلاق کادامن ہاتھ سے نہ چھو ڑیں۔ڈی ایس پی پیٹرولنگ رانا غلام مجتبےٰ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران مسافروں کی آمد ورفت معمول سے زیادہ ہوگی۔لہذا ٹر یفک کی روانی جاری رکھنے میں بھی اپنا اہم کرداراد اکریں۔انھون نے کہا جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کی جاری کرد ہ ہدایت کے مطابق عید پلان پر پوری طرح عمل درآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے فورس کے جوانون سے کہا کہ وہ آ پس میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔انہوں نے بتا یا کہ تمام اہم جگہوں پر اہلکاران کی ڈیوٹیا ں لگادی گئی ہیں اور ٹریفک پلان پر پوری طرح عملدرآمد کروایا جائے گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ہر قسم کی ٹر یفک کی روانی کو بر قرار رکھا جائیگا اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے پولیس اہلکا روں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹی کے دوران ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے بار ے آ گاہی بھی دیں۔