عید کے دوسرا روز کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا فیملی کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم، ایس او ایس ویلج کا دورہ

22

 

لاہور، اپریل 23(اے پی پی): عید کے دوسرا روز کمشنر لاہور  محمد علی رندھاوا نے اپنی فیملی اور افسران کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم ٹاون شپ آمد کا دورہ کیا۔ بعد ازاں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اپنی فیملی کے ہمراہ ایس او ایس ویلج فیرزپور روڈ کا بھی دورہ کیا اور بچوں کو عید کی مبارکباد دی۔ کمشنر لاہور نے اولڈ ہوم میں خواتین و مردوں اور بچوں میں تحفے، آئس کریم اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ ہوم میں موجود ماؤں کا بیٹا ان سے عید ملنے آیا ہے۔ اولڈ ایج ہوم خواتین نے کمشنر لاہور کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور گلے سے بھی لگایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تحفے ماوں کیلئے بیٹے کیجانب سے ہیں۔اور بچوں کیلئے ایک باپ کیطرف سے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اولڈ ہوم و ایس او ایس ویلیج سائیکالوجسٹس سے خصوصی ملاقات کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ان اداروں کیلئےصحت مند پروگرام تشکیل دیے جائیں۔شہری تقریبات میں شمولیت کرائیں۔ کمشنر لاہور نے خواتین، بوڑھے افراد و بچوں  کو گلدستے اور تحائف بھی پیش کیے۔