گھوٹکی ،۲۴ اپریل (اے پی پی ):جیل سپریٹینڈنٹ شہاب الدین صدیقی کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی میں منعقدہ پروگرام میں گلوکاروں کی جانب سے سندھ کے معروف فوک گلوکار جلال چانڈیو کی طرز پر گیت پیش کیے گئے. اہلِ خانہ سے دور ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی جانب سے قیدیوں کی دل جوئی کے لیے فوک گیتوں پر رقص بھی کیا گیا جس سے قیدی خوب لطف اندوز ہوئے . خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قیدیوں کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے کبھی جیل میں ایسا پروگرام منعقد نہیں کِیا گیا .اس موقع پر جیل سپریٹینڈنٹ شہاب الدین صدیقی نے پولیس اور قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا قیدیوں کے ساتھ اچھا رویہ نہ صرف قیدیوں کی اصلاح کرسکتا ہے بلکہ اچھا حسنِ عمل اپنانے سے پولیس کا مورال بھی بلند ہوسکتا ھے. انہوں نے قیدیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قبائلی جھگڑوں سے باہر نکل کر اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تاکہ آپ کے بچے کامیاب ہوکر اچھے انسان بن کر زندگی گزار سکیں۔