تیمور خان ڈبلیو بی سی کانٹینینٹل ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

77

اسلام آباد، اپریل 27(اے پی پی): پاکستانی باکسر تیمور خان ورلڈ باکسنگ کونسل کانٹینینٹل ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے، تیمور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔

تیمور خان نے حریف باکسرچومپہوپ پانيا کو دوسرے ہی راؤنڈ میں زمین بوس کرکے ٹائٹل حاصل کیا۔

تیمور خان پاکستان کا پہلا ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا ورلڈ باکسنگ کونسل ( WBC ) کانٹینٹل ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن بنانے ہیں۔

تیمور خان اب تک 7 مقابلوں میں ناقابل شکست ہے، جب کہ حریف باکسر چومپہوپ پانيا 25 مقابلوں کے لئے میدان میں اتر چکا ہے۔