ایف بی آر اور بورڈ آف ریونیو کے مابین ڈیٹا کے تبادلے کا باہمی معاہدہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں مددگار ہو گا، روشن علی شیخ

22

 

کوئٹہ 28، اپریل (اے پی پی ):بورڈ آف ریونیو بلوچستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مابین معلومات کے تبادلے کیلئے حکومت بلوچستان کی منظوری کے بعد  معاہدے پر دستخط کی ایک ساد و پروکار تقریب سول سیکرٹریٹ بلوچستان میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے عبد الماجد یوسفانی ہمبر آئی ٹی اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے روشن علی شیخ پسنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے شرکت کی۔ معلومات کے تبادلے کے مجوز دایم او یو (MOU) ٹیکس دہندہ کی نشاندہی اور ریونیو وصولی کی مد میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ معلومات کے تبادلے کا مذکورہ معابد و 28.04.2023 سے قابل قابل عمل ہوگا جسکی وجہ سے حکومت بلوچستان کوریو نیو ٹیکس وصولی کی مد میں بہتری آئے گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے روشن علی شیخ سٹئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو روز اول سے حکومت بلوچستان کی ٹیکس آمدن میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہا ہے جس کی واضح مثال موجود ہ معاہدہ ہے اس معاہدے کی روسے ایسے ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی نشاندہی ہو گی جو اپنی آمدن کو زرعی آمدن ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فراہم کئے جانے والی معلومات سے نئے ٹیکس دہندہ کی نشاندہی ہوگی۔ جس سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا۔