ملتان؛کمشنر عامر خٹک ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی کا نشتر2 کا دورہ

46

ملتان،29 اپریل(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی نے نشتر2 کا دورہ کیا۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ نشتر2 ہسپتال کی او پی ڈی فنکشنل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ، نشتر2 جنوبی پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے آئے مریضوں کیلئے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے 30 مئی تک او پی ڈی، ایمرجنسی، پتھالوجی، ریڈیالوجی فنکشنل کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9ارب32کروڑ روپے کی خطیر رقم سے نشتر2 کے فیز1 پر کام جاری ہے۔

  سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئراحمد جاوید قاضی نے کہا کہ نشتر 2 کو تکمیل کی ڈیڈ لائن تک مکمل کرنے کا ٹاسک ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ نشتر2 کی ایس این ای کی منظوری بھی دی جاچکی ہے، نشتر2 کی تکمیل نشتر1 پر مریضوں کے اضافی بوجھ کم ہونے میں معاون ثابت ہوگی۔

اسپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز واجد علی شاہ، سیکرٹری سپشلائزڈ جنوبی پنجاب افضل ناصر سمیت سی او آئی ڈیپ دانش افضل، چیف پلاننگ افسر عبدالحق بھٹی بھی ہمراہ تھے۔