ملتان؛کمشنر عامر خٹک کا نشتر2 کا دورہ، جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

10

ملتان،30 اپریل(اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے اتوار کے روز  بھی نشتر2 کا دورہ کیا اورجاری کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے سول ورک تکمیل کیلئے 30 مئی کی ڈیڈ لائن دی ہے، نشتر2 کی جلد تکمیل سے جنوبی پنجاب کے شہریوں کو فائدہ ہوگا اور وقت پر منصوبے کی تکمیل سے حکومتی پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچتے ہیں۔

 کمشنر عامر خٹک نے نشتر2 کی تکمیل، پراگرس بارے تفصیلی بریفنگ اور بجلی کنکشن عمل کو تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔

ایڈشنل کمشنر ارشد گوپانگ، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، اے سی صدر عامر افتخار ، ڈائیریکٹر پی ایچ اے عدنان بٹ آٹ ڈیپ حکام اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔