جوھراباد،یکم مئی( اے پی پی ): جوھرآبادمیں صحافیوں کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ھوگئی سینئر صحافی عمر چیمہ نے اطلاعات تک رسائی اورفیک نیوز پر ٹرئننگ دی صحافیوں اور میڈیاز پرسن کی دوروزہ ورکشاپ سی پی ڈی آٸی کے زیر اہتمام مقامی ھوٹل مین منعقد ھوئی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے سینیئر ٹیوٹر نامور پاکستانی سینئر صحافی محمد عمر چیمہ نے کہا ہے کہ فیک نیوز، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں جہاں معاشرہ میں بگاڑ کا باعث بنتی ہیں وھاں صحافی اور میڈیا سے وابستہ افراد اور ادارے کی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے۔ بلاشبہ اس فرد، افسر یا ادارے یا پھر شخصیات کیخلاف فیک نیوز شاٸع ھوتی ہے یقینا“ وہ بھی متاثر ھو کر رہ جاتا ہے اس کی شہرت کو نقصان بھی پہنچتا ہے۔ سینئر صحافی محمد عمر چیمہ نے مزید کہا کہ صحافی بھاٸیوں کو ایسی فیک نیوز کو چلانے سے گریز کرنا چاہٸے اور زیادہ تر دوسری طرف کا مٸوقف ضرور نیوز کیساتھ تحریر کرنا چاہٸے سے سے خبر کے من گھڑت اور جعلی ھونے کا اندیشہ کم رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز، حقاٸق پر مبنی خبر کی نسبت زیادہ تیزی سے واٸرل ھوتی ہے اور لوگ اس کو تسلیم کرنے کیساتھ ساتھ اس بھی تبصرے بھی عام کرتے ہیں۔ اس میں کوٸی شک نہیں کہ فیک نیوز سے وقتی طور پر تو میڈیا پرسن کو شہرت کسی بھی طرح کی حاصل ھو جاتی ہے لیکن معاشرہ میں نقصانات کا قوی امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تاھم ذمہ دار اور فرض شناس صحافی کو خبر کی پوری تحقیق کے بعد نیوز کو پورے مٸوقف کیساتھ منظر عام پر پبلک میں لانا چاہٸے۔ورکشاپ مین اطلاعات تک رسائی اس کے طریقہ کار پنجاب ار ائی ٹی ایکٹپر سیر حاصل اظہار خیال کیا تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ھوٸے پروانشل منیجر فیصل منظور، گلید ویلفٸر سوساٸٹی سے محمد جاوید اور شیر گھر مٹھہ ٹوانہ سے محمد عمران نے کہا کہ ہمیں صحافت میں معاشرہ کی خواتین کو لانے کیلٸے بھی حوصلہ افزاٸی کرنی کی ضرورت ہے۔ بلاشبہ خواتین ہماری سوساٸٹی کا پسا ھوا طبقہ ہے لہذا عورت کو بنیادی حقوق سے شناساٸی کیساتھ حقوق دلوانے اور فیلڈ میں ورکنگ پوزیشن پر لا کر ہم نہ صرف اپنے گھر میں خوشحالی کے دروازے کھول سکتے ہیں بلکہ معاشرہ کی دیگر خواتین کیلٸے اچھی مثال پیش کر کے سوساٸٹی کی ترقی و خوشحالی میں اھم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر سینٸر صحافی محمد عمر چیمہ نے صحافتی امور کی تربیت حاصل کرنیوالے صحافیوں میں سی پی ڈی آٸی کیجانب سے اسناد بھی تقسیم کیں۔











