ملتان، یکم مئی ( اےپی پی): مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم و امید روشنی فورم پاکستان کے زیر اہتمام مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹر سکول اینڈ اکیڈمی نقشبند کالونی میں کیا گیا ۔ جس کی صدارت چیئرمین ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم پروفیسر عنایت قریشی نے کی جبکہ چیف آرگنائزر ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم میاں وقاص فرید قریشی ،حاجی خلیل راں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی،سماجی رہنما ملک ربنواز وینس ،ڈائریکٹر امید روشنی فورم پاکستان صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب علی عمران ممتاز ، ماہر تعلیم سماجی ومذہبی رہنما میاں اویس فرید قریشی ، نوجوان کالم نگار لکھاری چیئرمین پاکستان رائٹرز ونگ قاری محمد عبداللہ ، میاں اسید ، احمد وقاص ، میاں عبدالقادر فیاض شریک تھے ۔ پروفیسر عنایت قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محنت کش طبقہ مزدور قابل احترام ہیں ان کا پہلا حق عزت و توقیر ہے اور انکی مزدوری کی اجرت کا بروقت ادا کرنا ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے مزدوروں کا استحصال نہیں ہونا چاہئے محنت کش طبقہ ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے ۔ حاجی خلیل ، حافظ نعمان، ملک ربنواز اور علی عمران ممتاز کا کہنا تھا مزدور اللہ کے دوست ہیں مزدور کو حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ محنت کشوں مزدوروں کسانوں اور ملازمت پیشہ افراد کے کندھوں پر مہنگائی اور گراں فروشی کا جو بوجھ ڈالا ہوا ہے اسے کم کیا جائے مزدوروں کےلئے آج بھی کوئی خاص پالیسی وضع نہیں کی گئی جو حقوق متعین ہیں انکی ادائیگی کے فریم ورک پر عملدرآمد نہیں جوکہ المیہ ہے ۔ اس موقع پر طلبا وطالبات میاں اسید ، میاں احمد ، شاہ رخ بھٹی ، حماد ممتاز ، یاسر سجاد ، عمیر ارشاد ، زیب نثار ، ارسیہ اویس ، ایمان اویس ، علشبہ مشرف ، ماریہ نثار ، علشبہ شکیل ، بسمہ خان ، فرح ، نور فاطمہ ، سویرا ، علیشہ ، کشمالہ ، فاطمہ غلام ، عریشہ نے بھی خطاب کیا ۔











