گوجرانوالہ: ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

13

گوجرانوالہ، 03 مئی( اے پی پی): ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ  گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری  کر دیا ۔  ذخیرہ اندوزوں اور گندم کے سمگلرز کیخلاف کارروائیاں گوجرانوالہ سٹی، صدر  کامونکی، نوشہرہ ورکاں میں کی گئیں ۔رائس ملوں، فلور ملوں کے گوداموں، ڈیروں اور نجی پیڑول پمپ پر ذخیرہ کی گئیں 45 ہزار 5 سو سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے مطابق تحویل میں لی گئی گندم سرکاری مراکز میں منتقل کر دی گئی۔ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قائم چیک پوسٹوں سے متعدد ٹرک، ٹریلرز اور مزدے بھی تحویل میں لے کر گندم خریداری مراکز منتقل کر دیئے گئے۔ گوجرانوالہ: ان کاروائیوں میں مجموعی طور پر 15600 نوشہرہ ورکاں، تحصیل صدر کے مختلف علاقوں سے 21300، سٹی سے 3 ہزار سے زائد بوریاں گندم کی برآمد کرتے ہوئے سرکاری گوداموں میں منتقل  کر دی گئیں۔ کامونکی میں علاقوں میں کی گئی کاروائیوں کے دوران 6 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کی گئیں۔