رینالہ خورد04مئی(اے پی پی):اس مشکل حالات میں سفید پوشوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے ۔ یتیموں ، بیواؤں مسکینوں ، مستحق و سفید پوش افراد کی اس طرح اعانت قابل فخر بات ہے ہمارا منشور بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ایک عرصے سے اپنی زمہ داریاں بطریق احسن سر انجام دے رہے ہیں آئندہ ہم سب مل کر علاقہ کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار رائے عتیق الرحمن کھرل صدر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ نے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام ” احساس سب کا ” پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تازہ سبزی کے پیک بنا کر تقسیم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ خصوصی تقریب میں سید ندیم جعفری ، ماجد سیعد راؤ ، سجاد خالق لکھوی ، پروفیسر خالد سیف اللہ ، میاں اللہ دتہ ، مشتاق احمد بھٹی ، طاہر ادیب ، محمد سلیم ، اعظم قریشی ، طالب حسین ، ودیگر شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر سماجی شخصیت سید ندیم جعفری نے ھفتہ میں ایک دن ” تازہ سبزی پراجیکٹ” بارے بریفننگ دی اور اسکا باقاعدہ آغاز کرنے اور جاری و ساری رکھنے کے حوالے سے شرکا کو بتایا۔











