ملتان05 مئی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ رجسٹری برانچ میں کرپشن اور کرپٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے رجسٹری برانچ کا مکمل آڈٹ شروع کردیا گیا ہے اس دوران ای خدمت مرکز میں شہریوں کی رجسٹریوں کے اندراج کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر میں عوامی سہولت کیلئے ای رجسٹریشن پورٹل بھی لانچ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری ٹاوٹ مافیا کے بغیر براہ رست ای رجسٹریشن پورٹل پر اندراج کراسکتے ہیں۔ رجسٹری برانچ میں میرٹ پر بذریعہ تحریری امتحان اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹاوٹ مافیا کا سرکاری دفاتر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے سختی سے وارننگ دیتا ہوں کہ رجسٹری محرر قبلہ درست کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 6 ہزار رجسٹریوں کا فزیکل آڈٹ شروع کردیا گیا ہے حالیہ دور میں 110 رجسٹریوں میں 2 کروڑ روپے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے جس کا ایک ایک پیسہ ریکور کرینگے عمر جہانگیر نے الٹی میٹم دیا کہ کرپشن پر رجسٹری محرروں کو بلیک لسٹ کرکے انٹی کرپشن کو کسی بھیجا جائے گا ۔











