اوکاڑہ: الیکشن ڈیوٹی کے لیے پریزائیڈنگ،اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی ٹریننگ مکمل ہوگئی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن محمد شفیق

37

 

اوکاڑہ،07مئی (اے پی پی): ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن محمد شفیق نے کہا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی ٹریننگ  مکمل ہوگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج اوکاڑہ میں قائم ٹریننگ سنٹر کے دورہ کے دوران اےپی پی سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ ودیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹریننگ کا جائزہ لیا انہوں نے بتایاکہ ضلع اوکاڑہ میں پریذائیڈنگ اوراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی ٹریننگ احسن طریقے سے مکمل ہو گئی ہے جبکہ 8 مئی سے11مئی تک جونئیر عملہ کی ٹریننگ بھی مکمل ہو گی جس سےضلع بھر میں الیکشن ڈیوٹی ادا کرنے والے تمام افراد انتخابی امورکے لئے ٹرینڈ ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پریزائڈنگ افسران کی تعداد 1463, اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی تعداد 4949, جبکہ پولنگ آفیسرز کی تعداد 4949 اور نائب قاصد کی تعداد 1463 ہے اس طرح کل 12824افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں آئندہ ملک میں ہونے والے الیکشن میں خدمات انجام دیں گے۔