گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو ضمنی بلدیاتی انتخابات، پی پی کے امیدوار احمد حسین سیلرو 1326ووٹ لیکر کامیاب

36

 

 گھوٹکی،07 مئی ( اےپی پی): گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں ضمنی بلدیاتی  انتخابات، پیپلزپارٹی کے امیدوار احمد حسین سیلرو 1326ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔  ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اوباڑو ٹاون کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر الیکشن منعقد ہوا ۔الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار احمد حسین سیلرو 1326ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار عبد الکریم تھہیم 633 ووٹ ہار گئے ۔ پیپلزپارٹی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان کا خوشی پر جشن، ریلیاں نکالیں گئیں۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار احمد حسین سیلرو کا کہنا تھا کہ وارڈ کی عوام اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر جام مہتاب حسین ڈھر کا نہایت ممنون ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ اپنے وارڈ کی عوام کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ دونگا۔