پاراچنار؛ اساتذہ کے قتل کے خلاف واپڈا ملازمین کا احتجاج

14

 

پاراچنار،08 مئی  (اے پی پی ): اساتذہ کے قتل کے خلاف واپڈا ملازمین نے  پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی  مظاہر  ہ کیا۔ مظاہرےسے  خطاب میں   مقررین نے کہا کہ اساتذہ کا قتل روحانی باپ کا قتل ہے،اساتذہ کے قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 واضح  رہے کہ  جمعرات کو تریمنگل ہائی سکول میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 8 افراد شہید ہو گئے تھے ۔