ضلع نارووال میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو جلدازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں؛وفاقی وزیراحسن اقبال

25

نارووال،8مئی(اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال  نے کہا ہے کہ ضلع نارووال میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو جلدازجلد پایہ تکمیل  تک پہنچانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اورکوتاہی قابل برداشت نہیں،افسران شہریوں کی مشکلات کومدنظررکھیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کمیٹی روم میں تین نکاتی ایجنڈا  ترقیاقی اسکیموں،صفائی ستھرائی اورامن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ ساتھ رورل اورشہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیے جانے والےاقدامات کے بارے بریفنگ دی،جبکہ ڈی پی اوراناطاہررحمان نے ضلع میں سیکورٹی اورامن وامان کے حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کوتفصیل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  احسن اقبال    نے کہاکہ حکومتی فنڈزعوام کی امانت ہیں انہیں کسی صورخردبردکرنےکےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں کہاکہ میری کوشش ہے کہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ صحت،زراعت،لائیوسٹاک ودیگرشعبہ جات میں ضلع نارووال ایک نمایاں طورپرابھرکرسامنے آئے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے یونین کونسل کی سطح سے لےکرشہری علاقوں کی سطح پرانتظامیہ کی طرف سے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ڈویلپمنٹ اورامن وامان کے سلسلہ میں کیے جانے والے امور  پربھرپوراظہاراطمینان کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنرنارووال اورڈی پی اونارووال کی وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے اجلاس کےدوران محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کوتلونڈی بھنڈراں ودیگرعلاقوں میں نکاسی آب کے حوالے سے جاری اسکیموں کوجلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے بالخصوص کوٹلی پلاٹ اورچرچ روڈ پرجاری کام کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران فل الفوراسکیم کومکمل کرنےکی ہدایت کی۔

اجلاس  میں   سابق ممبران صوبائی اسمبلی خواجہ محمدوسیم بٹ،چوہدری بلال اکبر،رانامنان،سرداررمیشن سنگھ، اوڑہ،وی سی ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدیونس،وی سی  یونیورسٹی آف نارووال طارق محمودسمیت ہیلتھ،ہائرایجوکیشن،بلڈنگز،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ،سپورٹس ودیگرمحکموں کے افسران نے  شرکت کی۔