ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر قوت سماعت سے محروم بچے کو آلہ سماعت فراہم کر دیا گیا

7

 

ملتان، 8 مئی (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر قوت سماعت سے محروم بچے کو آلہ سماعت فراہم کر دیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پی ایس ڈاکٹر سید ذیشان گردیزی نے آلہ سماعت متاثرہ بچے اور ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر کے حوالے کیا۔ 2 ماہ قبل بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ میں متاثرہ بچے کے لئے آلہ سماعت تجویز کیا گیا تھا ۔

ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر کی جانب سے سی ای او ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔ قوت سماعت سے محروم بچے نے آلہ سماعت پاکر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔