کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اضلاع کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد

23

 

ملتان 08 مئی (اے پی پی ): کمشنر عامر خٹک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دیگر اسانمنٹ میں الجھ کر گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں ہرگز کم نہیں ہونی چاہیئں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے تحصیل باؤنڈری پر بھی چیک پواسٹیں قائم کی جائیں۔ تمام ریونیو افسران باقاعدگی سے ریونیو کورٹس لگائیں۔ڈویژن میں کسی قانون گو کے پاس پٹواری کا چارج نہیں ہونا چاہیے۔ جن تحصیلوں میں ریکارڈ کا مسلئہ ہے اس کو فوری حل کیا جائے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن مین 136 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 7 روز میں 17سو سے زائد انسپکشن کی۔13 مقدمات درج، 52 افراد گرفتار، 1510500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ابتک 666926.6 میٹرک ٹن باردانہ، 514369.3 میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔ڈویژن میں 60 چیک پوسٹیں قائم ہیں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔