بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام سالانہ قومی سماجی تحفظ کانفرنس کا دوسرا روز

16

اسلام آباد،09 مئی (اے پی پی ): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے زیر اہتمام  منگل کو سالانہ قومی سماجی تحفظ کانفرنس  کے دوسرے روز کا  انعقاد کیا گیا۔ یہ  3روزہ کانفرنس جرمن تنظیم گیز ( GIZ) کے تعاون سے    مری میں  8 سے 10 مئی 2023 تک  منعقد کی گئی ہے۔

کانفرنس میں  ماہرین سماجی تحفظ، عالمی بینک و دیگر عالمی اداروں  سمیت  وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔آج کانفرنس میں شرکاء کے تین گروپس تشکیل دیئے گئے،گروپس کا مقصد ملک میں سماجی و معاشی ترقی کو درپیش مسائل ا ور انکے حل کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے کردار پر روشنی ڈالنا تھا۔ماہرین کے جانب سے ادارہ جاتی انتظامات، اداروں کے مابین ڈیٹا اور معلومات کے اشتراک پر زور دیا گیا۔