اوکاڑہ، 10 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک احمد فراز اعوان کی زیر نگرانی ضلع میں رائیلٹی ریت کے 4زونز کی اوپن بولی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو آفس میں منعقد ہوئی ۔
ریت رائیلٹی کے ٹھیکہ جات میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے متعلقہ قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد حصہ لیا، بولی کا تمام عمل طے شدہ طریقہ کار کے مطابق شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔
اس موقع پر سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں ،میڈیا ایسوسی ایشن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
بولی میں 27رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 5امیدواروں نے حصہ لیا 4زونز میں سے اوکاڑہ زون ٹو کی بولی 5کروڑ روپے سے شروع ہوئی اور 5کروڑ 10لاکھ 50ہزار 5سو32روپے پر مکمل ہوئی باقی ماندہ تین رونز میں سے کسی امیدوار نے بولی میں حصہ نہیں لیا ۔











