ہرنائی، 10 مئی (اے پی پی):ہرنائی کوئٹہ روڈ حیوانات ہسپتال کے قریب موٹرسائیکلوں کی مرمت کرنے والی ایک دکان میں آگ گئی ۔آگ لگنے کی وجہ سے دوکان کا سارا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ دوکان مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے۔ فائر بریگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر آگ کو مزید دوکانوں تک پھیلنے سے بچا لیا ہے ۔











