ملتان ،10 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی پٹرول پمپ یونٹس کے خلاف گزشتہ روز بھرپور ایکشن لیا اس سلسلے میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے 5 یونٹس قبضے میں لیکر مقدمات درج کرلئے جبکہ آ پریشن کے دوران پٹرول یونٹس اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور ایل پی جی کی ری فلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔











