والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن

16

اسلام آباد 18 مئی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن  نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے تیسرے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اس حوالے  سے کارکردگی پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ  نے بتایا کہ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر چار لاکھ اکیس ہزار بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ کے ہدف کا حصول اولین ترجیح ہے اور جتنے بچے آج موجود نہیں تھے ان کو ترجیح میں رکھا جائے تاکہ ان کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جا سکے۔