کوئٹہ،18مئی(اے پی پی): 34 ویں نیشنل گیمزمیں ویمن ہاکی ایونٹ میں پنجاب نے ایچ ای سی کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
34ویں نیشنل گیمز میں خواتین ہاکی ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے سلسلے میں پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو پنجاب نے ایک سخت مقابلے کے بعد ہائر ایجوکیشن کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر برانز میڈل حاصل کر لیا۔