کوئٹہ؛34ویں نیشنل گیمز میں  مرد اور خواتین کے والی بال مقابلوں میں واپڈا  نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

22

کوئٹہ،19مئی(اے پی پی):34ویں نیشنل گیمز کے سلسلےمیں مرد اور خواتین کے والی بال ایونٹ کے دونوں فائنل واپڈا  نے جیت کر دو گولڈ اپنے نام کر لئے ہیں جبکہ ائیر فورس نے سلور، ایچ ای سی اور نیوی نے برائونز میڈل جیت لئے۔

 کوئٹہ میں جاری 34نیشنل گیمز کے سلسلے میں مردوں کے والی بال ایونٹ کا فائنل واپڈ اور ائیر فورس کے درمیان کھیلا گیا جو واپڈا نے اسٹیٹ تین سیٹ سے جیت کر گولڈ میڈ ل اپنے نام کر لیا ،ائیر فورس سلور کے ساتھ دوسرے اورنیوی برائونز میڈل حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہا، فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں نیوی نے آرمی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرا  کر کانسی کا میڈل اپنے نام کیا جبکہ خواتین کے والی بال کا فائنل  آرمی اور وپڈا کے درمیان کھیلا گیا جو واپڈا نے بآسانی ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ۔آرمی نے سلور جبکہ تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ہائر ایجوکیشن نے بلوچستان کو سٹیٹ تین سیٹ سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔