گوجر خان ؛آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی زیر قیادت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

14

گوجر خان،20مئی(اے پی پی): آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی زیر قیادت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی  گئی جس میں صحافتی و وکلاء تنظیموں کے ساتھ ساتھ سیاسی، مذہبی جماعتوں و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ریلی پر مقامی باسیوں و تاجر تنظیموں کی طرف سے متعدد مقامات  پر گل پاشی کی گئی۔

  ریلی کے اختتام پر پاک فوج سے اظہار محبت کے لئے احمد ندیم بخاری،  احمد نواز کھوکھر، نوید ملک ، مولانا  ملک اکرام  ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ریاست پھر سیاست  پر عمل کرنا ہو گا، ہم سب فوج کے ساتھ ہیں،  ملک دشمن قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملک کی سلامتی کے لئے اگھٹے ہیں،  مسلح افواج ہماری پہچان و سلامتی کی علامت ہیں ۔