شہداء وطن کے محافظ،شہید وکیل کاکڑ کو قوم کا خراج تحسین

55

پشین،20مئی(اے پی پی): شہداء وطن کا سرمایہ ہیں، شہیداء پاکستان کو سلامتی وطن کے خاطر جان کا نذررانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ شہید وکیل کاکڑ 12 ستمبر 2021 نے ہرنائی کے علاقے شیرگ میں واقع فرنٹیئر کور ایف سی کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

شہید کے اہل خانہ کا کہناہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا لخت جگر اپنا فرض نبھاتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوا، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ،اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ہم ایک شہید کے ماں باپ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید قوم کا سرمایہ ہے، وطن کی سلامتی ہماری سلامتی ہے ، شہداء ہماری وطن کے محافظ ہیں۔