سرکاری حج آپریشن شروع، کراچی سے پہلی پرواز 316 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی

5

 کراچی،21مئی(اے پی پی):سرکاری سکیم کے تحت کراچی سے عازمین حج کی پہلی پرواز  قومی ائیر لائن (PK-773) 316 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے۔ائیرپورٹ پر ڈی جی حج عبدوہاب بسومرو  اور ڈائریکٹر مدینہ ضیا الرحمن نے وزارت مذہبی امور کے حکام کے ہمراہ حجاج کرام کا استقبال کیا۔

مدینہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر  اس حوالے سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  عبدالوہاب سومرو  نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ آپ سب کو حج کی سعادت دی ہے، تمام عازمین حج سے ملتمس ہوں کہ اللہ کے بابرکت گھر جا کر  پاکستان کی سالمیت ، استحکام اور امن کے لیئے خصوصی دعا کریں۔

تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر مدینہ  نے  کہا کہ حاجی کیمپ اور دیگر اداروں نے مل کر کوشش کی ہے کہ  سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں اور زیادہ سے زیادہ سہولیات  فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی قوانین کا احترام کریں اور اپنے اپنے گروپ کے ساتھ رہیں۔

 اس موقع پر عازمین حج میں تحائف تقسیم کیے گئے، عازمین کیلے مدینہ میں ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔