ٹنڈومحمدخان؛ ساتھ فلاحی تنظیم کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

7

ٹنڈومحمدخان،22 مئی (اے پی پی ): پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ساتھ فلاحی تنظیم کی جانب سے کرن چوک سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں مرد ،خواتین و بچوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔دوران ریلی شرکاء پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر ساتھ فلاحی تنظیم کے رہنماؤں شہزاد بودار،پپو بلوچ، فیاض بھٹی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے دہشتگردوں نے جو کارنامہ انجام دیا، اس پر ملک بھر کی عوام میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے،عمران خان کے دہشتگردوں نے سرکاری و نجی املاک سمیت شہداء و غازیوں کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقع میں ملوث دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے جبکہ ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

 ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔