کوئٹہ؛34نیشنل گیمز کے ٹیکونڈو مقابلوں میں آرمی نےسونے کے پانچ تمغے اپنے نام کرلئے

10

کوئٹہ،22 مئی(اے پی پی ):34نیشنل گیمز  میں ٹیکونڈو مقابلوں  کے پہلےروز خواتین  اور  مردوں  کے مختلف کیٹگری کے مقابلوں میں آرمی نےسونے کے پانچ تمغے اپنے نام کرلئے ہیں  جبکہ ایک گولڈ میڈل پی اے ایف کےحصے میں رہا۔

آئی ٹی یونیورسٹی میں تیکونڈو کے خواتین   اور مردوں  کے مقابلے جاری ہیں ۔  پہلے روز خواتین کے 46کلوگرام کے مقابلوں میں آرمی نے گولڈ، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے چاندی، بلوچستان کے کھلاڑی نے کانسی اور واپڈا کی کھلاڑی نے بھی کانسی کا میڈل جیتا جبکہ 57کلوگرام میں آرمی کی کھلاڑی نے گولڈ ،پنجاب نے چاندی جبکہ واپڈا اور خیبرپختونخوا نے کانسی کا میڈل اپنےنام کیا۔

 مردوں کے 54 کلوگرام مقابلوں میں پی اے ایف نے سونے، آرمی چاندی جبکہ بلوچستان اور ایچ ای سی نے کانسی کے تمغے جیتے، 58کلوگرام میں آرمی نے گولڈ، پی اے ایف نے چاندی جبکہ بلوچستان اور ریلوے نے کانسی کے میڈل اپنے نام کئے۔ 63 کلوگرام کی کیٹگری میں آرمی نے  سونے، پی اے ایف  نے چاندی،  ایچ ای سی اور واپڈا نے کانسی کے میڈل جیتے جبکہ 87کلوگرام میں آرمی نے گولڈ، واپڈا چاندی ،خیبرپختونخوا اور سندھ نے کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔